ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ورون گاندھی نے مودی حکومت کے پروجیکٹ نمامی گنگا پر اٹھائے سوال

ورون گاندھی نے مودی حکومت کے پروجیکٹ نمامی گنگا پر اٹھائے سوال

Wed, 27 Jul 2022 11:48:35    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی)بی جے پی(کے رہنما ورون گاندھی نے منگل کو دریائے گنگا میں آلودگی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ نمامی گنگا پروجیکٹ کے تحت 11 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود یہ جین وادینی ندی آلودہ کیوں ہے۔اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاگنگا ہمارے لیے صرف ایک دریا نہیں ہے، بلکہ ماں ہے۔گنگا کروڑوں ہم وطنوں کی زندگی، مذہب اور وجود کی بنیاد ہے۔اس لیے نمامی گنگا پر 20,000 کروڑ روپے کا بجٹ بنایا گیا۔ اب تک 11,000 کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود دریا میں آلودگی کیوں؟

اس ٹویٹ کے ساتھ گاندھی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا، جس میں دریائے گنگا کے کنارے بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں نظر آ رہی ہیں۔


Share: